چھ ماہ کے دوران کراچی بندرگاہ پر سامان تجارت کی ہینڈ لنگ میں 13 فیصد اضافہ
جمعرات 28 جنوری 2016 12:46
اسلام آباد ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران کراچی کی بندرگاہ پر 13فیصد سے زائد سامان تجارت کی ہینڈ لنگ کی گئی ہے ۔ بندر گاہوں اور جہاز رانی کے شعبہ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران 24.485 ملین ٹن کارگو کی ہنڈ لنگ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کراچی کی بندر گاہ پر 21.652ملین ٹن سامان تجارت کی ہینڈلنگ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں 13.08فیصد زائد سامان کی آمدورفت ہوئی جبکہ درآمدی سامان کی شرح میں 18.5فیصد جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران عام خشک سامان کی درآمدت کی شرح میں 21.87فیصد کا اضافہ ہوا جس کا حجم خشک سامان کی درآمدات کی شرح میں 21.87فیصد ا اضافہ ہوا جس کا حجم گزشتہ سال کے 6.828ملین ٹن سے بڑھ کر 8.321ملین ٹن تک بڑھ گیا اسی طرح عام خشک سامان تجارت کی برآمدات کی ہینڈلنگ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 4.43فیصد زائد رہی ہے اور چھ ماہ کے دوران 3.587 ملین ٹن کے مقابلہ میں 3.746ملین ٹن عام خشک تجارتی سامان کی ہینڈ لنگ کی گئی جو مختلف ممالک کو برآمد کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.