ہاتھوں اور پاوٴں کی 28 انگلیوں والے بھارتی شہری کو اپنا نام گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی خواہش
جمعرات 28 جنوری 2016 13:35
نئی دہلی ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) بھارت سے تعلق رکھنے والے شہری دویندرا سوتر کے ہاتھوں اور پاوٴں کی 28 انگلیاں اور انگوٹھے ہیں۔ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے شہر ہمت نگر میں ایک ایسا انوکھا شخص رہتا ہے جس کے دونوں ہاتھوں میں 14 جبکہ پاوٴں میں بھی انگوٹھوں سمیت 14 انگلیاں ہیں۔ ہمت نگر کا رہائشی 43 سالہ دویندرا سوتر پیشے کے اعتبار سے ترکھان ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ دنیا میں شاید ہی کسی شخص کی اتنی انگلیاں اور انگھوٹے ہوں اس لئے اس کا نام گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
غیر ملکی ادارے گفتگو کرتے ہوئے دویندرا سوتر نے بتایا کہ اسے ہمیشہ یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کسی دن اس کی کوئی انگلی کٹ نہ جائے کیونکہ اس کے پیشے میں ایسے اوزار استعمال ہوتے ہیں جو بہت تیز دھار ہوتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی انوکھی حالت کو دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔
اسے لوگوں کی توجہ کا مرکز بننا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ میری زائد انگلیوں کی بدولت لوگ میرے ساتھ ایک سلیبرٹی کی طرح برتاوٴ کرتے ہیں۔ دویندرا سوتر کا کہنا ہے کہ میری زائد انگلیوں نے مجھے لوگوں کی نظر میں ایک خاص انسان بنا دیا ہے۔ میں انھیں کبھی اپنے ساتھ سے جدا نہیں کرنا چاہوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.