حکومت کشمیر پر اصولی مؤقف پر تبدیلی کئے بغیر گلگت بلتستان کی انتظامی حیثیت کے تعین کیلئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے ، ممنون حسین
اقدام سے خطے کے مسائل حل ،عوام آسودگی کی زندگی بسر کرسکیں گے،صوبائی حکومتیں عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں ،لوگوں کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبے بنائے جائیں، صدر مملکت کی وفد سے گفتگو
جمعرات 28 جنوری 2016 18:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر کو ئی تبدیلی کئے بغیر عوامی امنگوں کے مطابق گلگت بلتستان کی انتظامی حیثیت کے تعین کیلئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے جس کے نتیجے میں خطے کے مسائل حل ہوں گے اور عوام آسودگی کی زندگی بسر کرسکیں گے۔صدر مملکت نے یہ بات بات ایوان صدر میں گلگت بلتستان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان ، وزرا ء ، قانون ساز اسمبلی کے ارکان، سول سوسائٹی کے نمائندے اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے مختلف قانونی پہلووں پر غور کررہی ہے جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کی شناخت نہ صرف مزید واضح ہوگی بلکہ اس خطے کا پاکستان کے ساتھ تعلق بھی مضبوط ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.