پنجاب کے تمام محکمے آپس میں باہمی اشتراک سے آبادی پر قابو پانے میں اپنا کردارادا کررہے ہیں‘ بیگم ذکیہ شاہنواز
150ممالک کے پانچ ہزار مندوبین کے علاوہ ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر پرویز امتیاز ،ڈاکٹر فوزیہ اسد اور ڈاکٹر زینوبیہ ظفر کی شرکت
جمعرات 28 جنوری 2016 18:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر برائے بہبو دآبادی و تحفظ ماحولیات پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ صو بہ بھر میں بعد از زچگی (پوسٹمارٹم فیملی پلاننگ ) کے لئے حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے ، پنجاب کے تمام ڈویژنز میں پہلے ہی سے عوام کو پوسٹمارٹم فیملی پلاننگ کی سہولت فراہم کی گئی ہیں جہاں بچے کی ڈلیوری کے وقت فیملی پلاننگ اور صحتمند طرززندگی کے حوالے سے والدین کی کونسلنگ کی جا رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔کانفرنس میں 150ممالک کے پانچ ہزار مندوبین کے علاوہ ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر پرویز امتیاز ،جونیئر ڈاکٹر فوزیہ اسد اور ڈاکٹر زینوبیہ ظفر نے بھی شرکت کی ۔(جاری ہے)
بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ پنجاب حکومت بہبود آبادی اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ہے کہ بعد از زچگی ہی وہ نازک وقت ہوتا ہے جس وقت والدین کو کونسلنگ کے ذریعے فیملی پلاننگ اور بچوں میں مناسب وقفے کے بارے میں تربیت اور طبی سہولیات بھی بر وقت فراہم کی جاتی ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ذریعے تمام محکمے ایک دوسرے کے اشتراک سے آبادی پر قابو پانے میں اپنا اپنا کردارادا کر رہے ہیں ۔مزید براں صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب اس ضمن میں اچھی کارکردگی دکھانے والی این جی اوز کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.