اساتذہ کے پاس معاشرے کو بدلنے کی جو قوت ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں ٗ سردارمہتاب خان عباسی
تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت نوجوانوں کی زندگی کو کامیاب بنا سکتی ہے ٗ گور نر خیبر پختون کا خطاب
جمعرات 28 جنوری 2016 18:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء)گورنرخیبر پختونخوا سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ اساتذہ کے پاس معاشرے کو بدلنے کی جو قوت ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں ، تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت نوجوانوں کی زندگی کو کامیاب بنا سکتی ہے۔جمعرات کو یہاں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ’’بیسٹ یونیورسٹی ٹیچرز ایوارڈ‘‘ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں سرکاری شعبہ کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں، اور نجی یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔
چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر سمیت وفاقی دارالحکومت سے ان اساتذہ کا انتخاب ان کی بہترین کارکردگی کے باعث کیا گیا تھا۔ گورنر سردار مہتاب خان نے کہا کہ دنیا میں وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جن کی تعلیمی بنیاد مضبوط ہوتی ہے گزشتہ دس سالوں سے تعلیم پر بہت توجہ دی جا رہی ہے، پاکستان میں یونیورسٹیوں کی تعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی بہت سرمایہ کاری کی گئی ہے، موجودہ حکومت تعلیمی شعبہ کے لئے بڑی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.