محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں موسمی فلو (H1N1)کے پھیلاؤ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے
جمعرات 28 جنوری 2016 20:02
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں موسمی فلو (H1N1)کے پھیلاؤ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اورمتاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے تمام انتظامات پہلے سے کررکھی ہے ۔محکمہ صحت کے ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹ(DSRU) گذشتہ سال نومبر کے مہینے سے مسلسل اس وائرس کی سرویلنس میں مصروف ہے۔ پشاورکے تینوں تدریسی ہسپتالوں کے علاوہ باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی کواس بیماری کے علاج کے لئے ادویات اورحفاظتی کیٹس فراہم کی گئی ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ڈاکٹروں ،نرسز اورپیر امیڈکس عملے کیلئے آگہی مہم بھی چلائی گئی ہے۔
تمام ڈی ایچ اوز اورضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو اس بیماری سے متاثرہ لوگوں کی علاج معالجے اوراس کے پھیلاؤ کے تدارک کے لئے ضروری گائیڈ لائنزبھی دئیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
اس وائرس سے متعلق عوام الناس کی آگہی کے لئے بھی میڈیا کے توسط سے مہم چلائی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کاکہنا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج و معالجے کے لئے ان کے پاس ادویات کی مناسب مقدار موجود ہے۔
محکمہ صحت میں قائم DSRU کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ سال نومبر کے مہینے سے اب تک صوبے میں مجموعی طورپر موسمی فلو کے 128 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے صرف 39 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اب تک صرف دو افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ پورے صوبے میں صرف ضلع پشاو اورصوابی میں موسمی فلو کے کیسز سامنے آئے ہیں۔اس فلو کے تصدیق شدہ 39 کیسز میں سے 11 کاتعلق پشاور سے جبکہ باقی 28 کاتعلق صوابی سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.