سینیٹر مشاہد حسین سید کا پورٹ قاسم میں زیر تعمیر کول فائرڈ پاور پلانٹ کا دورہ
پراجیکٹ پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور پراجیکٹ اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا،سینیٹر مشاہد حسین سید
جمعرات 28 جنوری 2016 22:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے جمعرات کو کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ پورٹ قاسم میں زیر تعمیر کول فائرڈ پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراجیکٹ پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور پراجیکٹ اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے بڑا اہم منصوبہ ہے اور اس حوالے سے چینی کمپنی کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں انہوں نے کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی و سیکریٹری فنانس رانا محمد افضل خان، ڈاکٹر عباد اﷲ، اعجاز حسین جکھرانی، اسد عمر، خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر اکرام خان درانی، عوث بخش خان مہر، الحاج شاہ جی گل آفریدی، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، سینیٹر شبلی فراز، میر حاصل خان بزنجو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.