سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت رعایتی قیمت پر ویجیٹیبل پروسیسنگ مشینری کی فراہمی کا آغاز
جمعہ 29 جنوری 2016 12:54
اسلام آباد ۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ 2015-16 کے تحت رعایتی قیمت پر ویجیٹیبل پروسیسنگ مشینری کی فراہمی کا آغاز کر دیا ۔ اس منصوبہ کے تحت ہر ضلع میں ایک ویجیٹیبل پرو سسینگ مشین فراہم کی جائے گی۔ مشینری میں ٹماٹو پلپر اور ڈی ہائیڈریٹر شامل ہیں ۔منصوبے سے استفادہ کے لیے ایسے کاشتکار / مزارعین درخواست دینے کے اہل ہیں جنہوں نے کم از کم 10 ایکڑ پر ٹماٹر یا 10 ایکڑ پر لہسن / پیاز / مرچ کاشت کی ہو۔
متعلقہ ضلع میں زراعت سے منسلک بزنس مین بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ ہر خاندان سے صرف ایک فرد درخواست دینے کا اہل ہے اور خاندان کی تصدیق نادرا ریکارڈ کے مطابق کی جائے گی۔ درخواست دہندہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس نے پہلے کبھی مرکزی / صوبائی سطح پر اس سہولت سے فائدہ حاصل نہ کیا ہو۔(جاری ہے)
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور ان کی فیملی، گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری افسران، محکمہ مال و زراعت کے تمام ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
مشینری کی فراہمی بذریعہ قرعہ اندازی متعلقہ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر کی زیر نگرانی درخواست دہندگان کی موجودگی میں ہوگی۔ خواہشمند حضرات درخواست فارم متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کرسکتے ہیں یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.ext.agripunjab.gov.pk سے ڈاوٴن لوڈ کریں جبکہ مکمل اور تصدیق شدہ درخواستیں متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک 31 جنوری 2016 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.