پابندی کے باوجود اسمگل شدہ سگریٹس کی فروخت سرعام جاری
جمعہ 29 جنوری 2016 15:07
ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی کے باوجود اسمگل شدہ سگریٹس کی فروخت سرعام جاری ، دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جا سکی ۔
(جاری ہے)
ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (ان لینڈریونیو) حکومت پاکستان کی جانب سے تمام ہول سیل ڈیلرز اور ریٹیلرز کے نام سے اخبارات میں متعدد مرتبہ مشتہر کیا گیا تھا کہ کوریا سے اسمگل شدہ سگریٹ پائن اور اس سے مماثلت رکھتی دیگر سگریٹس نہ صرف مضر صحت ہیں بلکہ ان تمام ضابطوں کی خلاف ورزی بھی کرتی ہیں جن کی حکومت پاکستان کی جانب سے ہدایات ہیں،سگریٹ پیک پر نابالغ فروخت انتباء پرنٹ نہیں،سگریٹ پیک پر خوردہ قیمت پرنٹ نہیں،حکومت کی مقرر کردہ صحت وارننگ پرنٹ نہیں جبکہ ان سب کے ساتھ ساتھ یہ اسمگل شدہ برانڈ ہے جو کہ حکومت پاکستان کو کوئی ٹیکس اد ا نہیں کرتا۔
اس کے ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے تمام تھوک و خوردہ فروشوں کو انتباء کیا گیا تھا کہ پائن برانڈ کی فروخت نہ صرف جرم ہے بلکہ اس کی سزا پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کے علاوہ برآمد ہونے والا تمام مال ضبط بھی کر لیا جائے گا مگر اس کے باوجود اسمگل شدہ سگریسٹس کی فروخت سرعام جاری ہے اور دکانداروں کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.