پسینے سے صحت کا حال بتانے والا آلہ دریافت
جمعہ 29 جنوری 2016 18:34
کیلیفورنیا ۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) ماہرین نے پسینے سے صحت کا حال بتانے والا آلہ دریافت کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برکلے اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین اور انجینیئرز نے بتایا کہ ان کی بنائی ہوئی ڈیوائس پسینے کا تجزیہ کر کے یہ کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ’اسمارٹ ہیڈ بینڈ‘ یا ’اسمارٹ رِسٹ بینڈ‘ کو سر پر یا کلائی پر باندھا جا سکتا ہے۔
اس ڈیوائس میں لچکدار سینسر اور مائیکرو پروسیسرز لگے ہیں جو جلد کے ساتھ لگ جاتے ہیں۔یہ ڈیوائس پسینے میں موجود کیمیائی اجزاء کا تجزیہ کرتی ہے، جس میں سوڈیم، گلوکوز، پوٹاشیم اور لیکٹیٹ وغیرہ کی مقدار معلوم کرنے کے علاوہ جلد کے درجہ حرارت کی پیمائش بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ یہ پٹھوں کی تھکن، پانی کی کمی یا جسم کے خطرناک حد تک بلند درجہ حرارت کو بھی جانچتی رہتی ہے۔
اس طرح حاصل ہونے والا تمام تر ڈیٹا فوری طور پر اور مسلسل اسمارٹ فون کی ایک ایپ کو منتقل کیا جاتا ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے شعبہء انجینیئرنگ اور کمپیوٹر سائنسز کے پروفیسر علی جاوی کے مطابق، ”انسانی پسینے میں بہت سی اہم معلومات موجود ہوتی ہیں۔ اس طرح جسم کے اندر داخل نہ کیے جانے والے سینسرز کے لیے یہ بہت اہم جسمانی مائع ہے۔“ اس ڈیوائس اور تحقیق کے بارے میں رپورٹ تحقیقی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہوئیمزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.