فاٹا انتظامیہ کاسینیٹ فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کے اراکین کو دورہ شمالی وزیر ستان پر سیکیورٹی دینے سے معذرت
فاٹا اصلاحات کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، چیئرپرسن کمیٹی
جمعہ 29 جنوری 2016 19:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق میں فاٹا انتظامیہ نے کمیٹی اراکین کے دورہ شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی دینے سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو شمالی وزیرستان جانے کیلئے سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے، اپنی زمہ داری پہ جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ کمیٹی نے وزارت سیفران کو اراکین کے دور ہ شمالی وزیر ستان کیلئے ہیلی کاپٹر اور سیکیورٹی فراہم کر نے کی ہدایت کر دی۔
کمیٹی اراکین نے آئی ڈی پیز کی حالت زار پر اظہار تشویش کر تے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ لوگوں کیلئے فنڈز نہ کافی ہیں،فاٹا متاثر ین اور انتظامیہ کے بیانات میں تزاد ہے۔کمیٹی نے متاثر ہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی مختص شدہ رقم فوری جاری کرنے کی سفارش کر دی۔(جاری ہے)
تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین نسرین جلیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ،اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ فاٹا انتظامیہ ،وزارت سیفران حکام سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں کمیٹی کو شمالی وزیرستان کا دورہ کی اجازت نہ ملنے پر اراکین کا احتجاج کیا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئر پرسن نسرین جلیل نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کیلئے کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں ،جن میں کہا گیا ہے کہ فاٹا کو آزاد حیثیت اوروہاں مکمل عدالتی نظام رائج کیا جائے ،فاٹا کے لوگوں کو آئین کے مطابق بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں،فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے،فاٹا کے عوام کو صحت تعلیم سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،جنگ سے متاثر ہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بحال کیا جائے اورمتاثر ہ علاقوں کی بحالی کیلئے مختص کردہ فنڈز فوری جاری کیئے جائیں۔ کمیٹی نے آئی ڈی پیز کی حالت زار پر کمیٹی اراکین نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ جنگ سے متاثرہ لوگوں کیلئے فنڈز نہ کافی ہیں،اس حوالے سے فاٹا متاثر ین اور انتظامیہ میں تزاد ہے، فاٹا سیکرٹیریٹ حکام کا کہنا تھا کہ فاٹا متاثر ین کو فنڈز جاری کردیئے گے،جبکہ فاٹا متاثرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک سروے ہی نہیں ہوا تو فنڈز کہاں سے ملیں گے۔کمیٹی نے سفارش کی کے متاثر ہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی مختص شدہ رقم فوری جاری کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.