چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات
جمعہ 29 جنوری 2016 20:57
لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداﷲ الباشہ النعیمی نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران ایران عرب تعلقات، خطہ کی صورتحال، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ کے قائدین نے پاکستان اور متحدہ عربامارات کے برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر آڑے وقت میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ہے اور پاکستانی عوام کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے مسلم لیگی قائدین کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتے ہیں اور ان کے محبت اور خلوص کی دل سے قدر کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.