پی آئی اے کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے، پی آئی اے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہااور نہ ہی ان کی مراعات، تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی، پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی،ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا
مسلم لیگ (ن) کے رہنمامشاہد اﷲ خان کی سیکرٹری سول ایوی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 29 جنوری 2016 21:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے، پی آئی اے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہااور نہ ہی ملازمین کی مراعات، تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی، پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی، اس ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
وہ جمعہ کو سیکرٹری سول ایوی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی، پی آئی اے سے کسی ملازمین کو فارغ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ملازمین کی مراعات ،تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، قومی ایئر لائن کی بحالی اولین ترجیح ہے، مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کئے جائیں گے، ہم بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے۔
مشاہد اﷲ نے کہا کہ امید ہے کل ہڑتال ختم ہو جائے گی، ہماری اس جمہوری حکومت نے دوسرے قومی اداروں کی طرح پی آئی اے کی حالت بھی بہتر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال کے اندر 18سے 40جہاز قومی ایئر لائن کا حصہ بن چکے ہیں۔ وزیراعظم قومی ایئر لائن میں 80سے 100جہاز ہونے کا وژن رکھتے ہیں اور اس کی حالت مزید بہتر کرنے کیلئے لازمی سروس ایکٹ لاگو کیا جائے گا، تمام قومی فیصلے مکمل اتفاق رائے سے سیاسی قیادت کر رہی ہے۔ مشاہد اﷲ نے کہا کہ پی آئی اے کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے، 30 کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح کا سعودی وفد کل پاکستا ن آرہا ہے،10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوار میں 8 فیصد تک نمو حاصل کرسکتا ہے، عالمی بینک
-
لاکھ مریضوں کو گھرکی دہلیز پرمفت ادویات پہنچائیں گے‘ مریم نواز
-
سانحہ 9 مئی، فواد چودھری جے آئی ٹی کے سامنے پیش، تحریری جواب کیلئے وقت مانگ لیا
-
سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں35کمپنیوں کا وفد (کل ) پاکستان کے دورے پر آئیگا‘ مصدق ملک
-
گندم کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود نئی حکومت کے دور میں بھی لاکھوں ٹن گندم امپورٹ ہونے کا انکشاف
-
آڈیولیک کیس ، سربراہان آئی بی، ایف آئی اے ، پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری
-
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے
-
پی ٹی اے کی ایف بی آر سے 5لاکھ ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے معذرت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پربہت فکرمند ہے، احسن اقبال
-
گندم بحران کے تانے بانے پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت سے جا ملے
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.