صوبے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے ، اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جارہا ہے، عشرت العباد خان
کسی بھی سرمایہ کا ر کے لئے یہ انتہائی موزوں اور مناسب وقت ہے کہ وہ اس شہر کی استعداد کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ،گورنر سندھ
جمعہ 29 جنوری 2016 21:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ صوبے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے جس کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جارہا ہے کراچی میں تعینات دنیا بھر کے سفارت کار اس بہتر صورتحال کو شہر کے سنہرے مستقبل کی ضمانت قرار دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرمایہ کا ر کے لئے یہ انتہائی موزوں اور مناسب وقت ہے کہ وہ اس شہر کی استعداد کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس شہر نے دگر گوں حالات میں بھی سرمایہ کا روں اور تاجر وں کو منافع بخش مواقع فراہم کئے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں جاپان کے سفیرa Mr.Hiroshi Inomat سے الوداعی ملاقات میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بر طانیہ ، اٹلی اور جرمنی کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی کراچی میں بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ریٹیل بزنس میں قدم جمارہے ہیں اسی طرح جاپان کے سرمایہ کار بھی کراچی میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ رٹیل بزنس میں بھی سرمایہ کاری کریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.