مقامی آٹو انڈسٹری نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد مقامی صنعت کیلئے خطرہ قرار دیدی
ہفتہ 30 جنوری 2016 13:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) مقامی آٹو انڈسٹری نے گزشتہ سال کے دوران 41ہزار 257 استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے مقامی صنعت میں سرمایہ کاری کیلیے خطرہ قرار دیا اور ہزار سی سی سے کم طاقت کی ری کنڈیشنڈ درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں 20فیصد اضافے، منی وینز کی ایج لمٹ 5 سال سے کم کرکے 3 سال کرنے اور ہائی برڈ گاڑیوں کی امپورٹ پر 50 فیصد ڈیوٹی ری بیٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم استعمال شدہ گاڑیوں کے درآمد کنندگان اور ڈیلرز نے گاڑیوں کی امپورٹ پر تحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعمال شدہ درآمدی گاڑیاں معیار کے لحاظ سے مقامی سطح پر تیار کی جانیوالی گاڑیوں سے بہتر ہیں، یہی وجہ ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں بالخصوص چھوٹی گاڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے۔(جاری ہے)
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدکے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے دسمبر 2015کے دوران41ہزار 257 گاڑیاں درآمد کی گئیں جن میں 34ہزار 765 پسنجر کاریں شامل ہیں، در آمدی پسنجر کاروں میں ہزار سی سی سے کم طاقت کی چھوٹی گاڑیوں کا تناسب 73 فیصد رہا اور مجموعی طور پر 25 ہزار 303چھوٹی گاڑیاں درآمدکی گئیں،گزشتہ سال 2456پک اپ اور وینز جبکہ 4036 طاقتور اسپورٹس کاریں (ایس یو ویز) درآمد کی گئیں، اس دوران 4500 سے زائد ہائی برڈ کاریں بھی درآمد کی گئیں۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایسیسریز (پاپام) کے سابق چیئرمین عامر والا نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدکو پاکستانی آٹو انڈسٹری میں کی جانیوالی سرمایہ کاری کیلیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت آٹوانڈسٹری کو ترقی دینے اور یورپی کار مینوفیکچررز کو پاکستان لانے کی کوششوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کیلیے بیگیج اور گفٹ اسکیم کا غلط استعمال کرتے ہوئے نہ صرف مقامی صنعت بلکہ قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی کار مینوفیکچررز پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے تیار ہیں مگر وہ درآمدی گاڑیوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ہزار سی سی سے کم طاقت کی ری کنڈیشنڈ درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں 20فیصد اضافہ کرتے ہوئے منی وینز کی ایج لمٹ 5 سال سے کم کرکے 3سال مقرر کی جائے، مقامی سطح پر ہائی برڈ گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے کیلیے ہائی برڈ گاڑیوں کی امپورٹ پر 50فیصد ڈیوٹی ری بیٹ ختم کی جائے،۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.