(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کا میثاق کرپشن بے نقاب ہو گیا ‘ صاحبزادہ حامد رضا
کرپٹ سیاستدانوں کیلئے سورج سو ا نیزہ پر آنیوالا ہے،تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعتوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے
ہفتہ 30 جنوری 2016 21:15
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کا میثاق کرپشن بے نقاب ہو گیا ہے،کرپٹ سیاستدانوں کیلئے سورج سو ا نیزہ پر آنیوالا ہے،تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعتوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ چوہدری نثار نے فرینڈلی اپوزیشن کی حقیقت کھول دی ہے۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنرل راحیل شریف کا آرمی چیف رہنا ملک و قوم کی ضرورت ہے۔مک مکا کی سیاست نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری اچھی خبر ہے۔(جاری ہے)
محمد خان شیرانی اسلام دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے قانون ناموس رسالت پر نظر ثانی کی بات کررہا ہے۔
تعلیمی ادارے بند کرکے دہشتگردوں کے مقاصد پورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد معاشرے میں ڈر اور شر پھیلا رہے ہیں۔ قوم کو شریفوں اور زرداریوں کا نہیں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان چاہیئے۔پوری قوم کراچی آپریشن کی حامی ہے۔قومی خزانہ لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔معاشی دہشتگردوں کو پکڑنے کا وقت آگیا ہے۔حکومت کا آدھا وقت گزر گیا لیکن عوامی مسائل حل نہیں ہوئے اور نہ ہی سسٹم میں تبدیلی آئی ہے۔قانون ناموس رسالت میں تبدیلی ناقابل برداشت ہے۔سیاست دان بچوں کی طرح آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ ملکی رہنما آپس میں لڑنے کے بجائے ملکی سلامتی کی فکر کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.