پاک افغان خفیہ اداروں کے درمیان مذاکرات4فروری کو ہونگے
دونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان اعتماد سازی کے اپنی نوعیت کے یہ پہلے مذاکرات ہونگے این ڈی ایس کے چیف مسعوداندرابی اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کریں گے
اتوار 31 جنوری 2016 13:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) پاکستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے درمیان اعتماد سازی کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے مذاکرات 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے ۔ پاکستانی و افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی افغانستان نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے چیف مسعود اندرابی اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ انٹیلی جنس مذاکرات کو امریکا کی جانب سے سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ چین اس میں مبصر کا کردار ادا کرے گا۔اس مقصد کیلئے امریکا اور چین کے انٹیلی جنس حکام بھی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ یہ چاروں ممالک افغان امن مذاکراتی عمل کے حوالے سے فریم ورک بنانے کیلئے 4 رکنی ٹیم میں شامل ہیں لیکن مذکورہ انٹیلی جنس مذاکرات کو اس عمل کا حصہ قرار نہیں دیا جارہا۔
ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس مذاکرات کو امن مذاکراتی عمل کے ساتھ جوڑا نہیں جاسکتا تاہم یہ امن کوششوں کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے اْمید بڑھائیں گے۔دوسری جانب افغان امن مذاکراتی عمل کے فریم ورک کی تیاری کیلئے چار ملکی اراکین کا ایک اجلاس 6 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ جس کیلئے اْمید ظاہر کی جارہی ہے کہ چاروں ممالک افغان امن مذاکراتی عمل کے لائحہ عمل یا طریقہ کار پر اتفاق کرلیں گے۔عہدیدار کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے معاہدہ راوں ہفتے کے آغاز میں طے پاگیا تھا۔واضح رہے کہ آئی ایس آئی اور این ڈی ایس کے درمیان تعاون معاہدہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے آغاز کی کوششوں کے طور پر اس وقت ہوا تھا جب وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف نے گزشتہ سال افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ تاہم کابل کی جانب سے سخت سیاسی مخالفت کے باعث اس پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ دونوں ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون کریں گی اور ایک دوسرے کے ملک میں رابطہ کار افسر تعینات کیے جائیں گے۔اس وقت کے این ڈی ایس کے چیف رحمت اللہ نبیل نے اس معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد اس معاہدے پر نچلی سطح پر دستخط ہوئے۔اس کے بعد گزشتہ دسمبر میں رحمت اللہ نبیل نے صدر اشرف غنی کے ساتھ ”پالیسی اختلافات کے باعث“ استعفیٰ دے دیا تھا۔پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی مخالفت کرنے والے این ڈی ایسن کے چیف کے حوالے سے عہدیدار کا کہنا تھا کہ 'نبیل چیزوں کو بلاک کررہا تھا۔رحمت اللہ نبیل کے مستعفی ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس تعلقات کے قیام کے امکانات کی کوششوں کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس سطح پر تعاون کے آغاز کو سراہا گیا لیکن دونوں جانب سے طویل عرصے سے موجود بد اعتمادی کی فضاء تعلقات کو بہتر بنانے میں دشواری کا باعث تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان متعدد بار ایک دوسرے پر مخالف گروپوں کو پناہ دینے اور ان کی مدد کے الزامات لگاتے رہے ہیں، لیکن شاید ہی کبھی ان خدشات کو حل کرنے کے لئے تعاون کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ سال 27 دسمبر کو اپنے کابل دورے کے دوران اپنے افغان ہم منصب سے دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے براہ راست رابطے پر اتفاق کیا تھا، جس میں دونوں ممالک کے ملٹری آپریشنز کے چیف کے درمیان براہ راست رابطہ اور فوجی وفود کے تبادلے کا آغاز بھی شامل تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات
-
بچے کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات ، باہمی دلچسپی اورچینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال
-
لاہورمیں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.