خصوصی افرادکو ہنر مند بنا کر قومی ترقی میں انکے کردار کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے ‘ملک اقبال
خدمت کارڈ پروگرا م کیلئے رواں مالی سال میں دو ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے‘وزیر کوآپریٹو
اتوار 31 جنوری 2016 14:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء )صو بائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے اپنے آفس میں سماجی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں خصوصی افرادکو ہنر مند بنا کر قومی ترقی میں انکے کردار کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ پنجاب حکومت کاخدمت کارڈ پروگرا م خصو صی افراد کی مالی معاونت، فلاح و بہبود، فنی تر بیت و بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
جس کے لئے رواں مالی سال میں دو ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس پروگرام کے استفادہ کنندگان کی شناخت کے لئے بی آئی ایس پی سے غربت کے معیار کو جانچنے کے لئے کئے گئے سروے کے اعداد و شمارحاصل کئے گئے اور ان کا تجزیہ کیا گیاتو175,000 معزور افراد کی نشاندہی ہوئی ۔(جاری ہے)
18 سال سے کم اور18 سے زائد عمر کے معزور افراد کی علیحدہ علیحدہ فہرستیں مرتب کرکے ا ضلاع کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔
اضلاع میں تحصیل کی سطح پر خدمت کارڈ کا اجراء طبی معائنہ اور بائیو میٹرک تصدیق پر کر دیا جائے گا۔اس میں اہم بات یہ ہے کہ18 سال سے کم عمر افراد کے طبی معائنہ کے بعد کارڈ انکی والدہ کے نام پر جاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ پروگرام صوبہ بھر کے انتہائی پسماندہ افراد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.