ملائکہ کی ارجن کپور سے قربت ارباز سے علیحدگی کی وجہ بنی
آئٹم گرل کے منیجرکی جانب سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کی گئی ہے
پیر 1 فروری 2016 12:42
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے نوجوان و خوبرو اداکار ارجن کپور کی آئٹم گرل سے بڑھتی ہوئی قربت دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ کے رشتے میں دراڑ کا سبب بنی ہے۔بالی ووڈ اداکار و ہدایت کارارباز خان اوران کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان نے 18 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روزمیں کیا جائے گا جب کہ آئٹم گرل کے منیجرکی جانب سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کی گئی ہے تو وہیں دوسری جانب دونوں میں علیحدگی کی وجہ ملائکہ اروڑہ کی برطانوی تاجرسے بڑھتی ہوئی قربت قراردی گئی تھی تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی کی ایک اوروجہ نے سب کو حیران کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی آئٹم گرل اور دبنگ سلمان خان کی بھابی ملائکہ اروڑہ کی خوبرواداکارارجن کپورکے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت اربازخان سے رشتے میں دراڑ کا سب سے بڑا سبب ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پرایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس پرمتعدد باراربازاورآئٹم گرل میں تکرار بھی ہوئی ہے تاہم اکتوبر 2015 سے ہی ملائکہ نے اربازخان سے الگ رہائش اختیارکرلی تھی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ماضی میں بھی اداکار ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام رہی ہیں جس کی دونوں کی جانب سے کبھی تردید بھی نہیں کی گئی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.