بہاولنگر‘ ڈی پی او شارق کمال صدیقی کا تھانہ جات کی انسپکشن اور تھانہ سطح پر کھلی کچریوں کے انعقاد کا فیصلہ
پیر 1 فروری 2016 13:35
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے بہاولنگر پولیس میں عوامی رسائی بڑھانے اور انصاف عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔تھانہ صدر بہاولنگر میں کل ڈی پی او شارق کمال صدیقی کھلی کچری لگانے سمیت تھانہ کی انسپکشن کریں گے ۔ایس ایچ او شفاقت علی ڈھلوں نے ڈی پی او کو سلامی پیش کئے جانے کے تمام اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی پی او شارق کمال صدیقی نے تھانہ جات کی انسپکشن اور تھانہ سطح پر کھلی کچریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا تاکہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز تک فراہم کیا جاسکے ۔اس اثناء میں سب سے پہلے تھانہ صدر بہاولنگرمیں ڈی پی او شارق کمال صدیقی کا دربار لگایا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
کل شارق کمال صدیقی تھانہ صدر کی انسپکشن کرنے سمیت کھلی کچری لگا کر عوامی سائلین کی شکاتیں سن کر موقع پر احکامات جاری کریں گے تاکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او شفاقت علی ڈھلوں نے ڈی پی او کی آمد کو چار چاند لگانے کے لئے تھانہ میں آمد کے دوران پولیس کے چاک و چوبند دستے کی طرف سلامی پیش کئے جانے کا بھی اہتمام کیا ہے ۔تاہم مذکورہ تھانہ میں نفری کمی کی وجہ سے سلامی پیش کئے جانے پر پولیس نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پولیس لائن سے اہلکاران کو طلب کرلیاگیاہے۔تاہم ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر سمیت عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی پی او شارق کمال صدیقی کی جانب سے دفتر ڈی پی او سے باہر تھانہ سطح پر کھلی کچری اور انسپکشن کے سلسلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شارق کمال صدیقی کی جانب سے ایسے اقدامات اٹھانے سے پولیس گراف بلندی کی طرف جانے کے ساتھ ساتھ پولیس حکام کی کارکردگی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.