پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس ریٹائرڈ شاہد سعید نے کہاہے کہ ضلعی عدلیہ کے ججز قوانین اور حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلے کریں تاکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں مقدمات کے دباو کو کم کیا جا سکے ۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 فروری 2016 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری۔2016ء) جسٹس ریٹائرڈ شاہد سعید نے نئے بھرتی ہونے والے انتالیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تربیتی سیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ججز کی تربیت کا مقصد ان کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقائق اور قوانین پر مبنی بے خوف و خطر فیصلوں کے نتیجے میں سائلین کی مشکلات کم ہوتی ہیں اور ریاست مضبوط ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز کو چاہئیے کہ نامکمل شہادت آنے کی صورت میں اضافی شہادت منگواءکر فیصلے کریں تاکہ فیصلوں میں کوئی سقم باقی نہ رہے اور انہیں چیلنج نہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے ججز کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :