ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کے 12ترقیاتی منصوبوں کیلئے اراضی ایکوائر کرنے میں ہنگامی طریقہ کار اختیار کرنے کیخلاف کیس کی سماعت
لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویڑنوں کے کمشنرز اور تینوں ڈویڑنوں کے لینڈ ایکوزیشن کلکٹرز کو (کل )ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم
پیر 1 فروری 2016 21:46
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے 12ترقیاتی منصوبوں کیلئے اراضی ایکوائر کرنے میں ہنگامی طریقہ کار اختیار کرنے کیخلاف کیس میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویڑنوں کے کمشنرز اور تینوں ڈویڑنوں کے لینڈ ایکوزیشن کلکٹرز کو کل ( منگل ) ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل تین رکنی فل بنچ نے مختلف اضلاع میں حکومت کے بارہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے اراضی ایکوائر کرنے میں ہنگامی طریقہ کار اختیار کرنے کیخلاف بحریہ ٹاؤن سمیت مختلف شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ حکومت ملتان روڈ پر رنگ روڈ بنا رہی ہے جس کیلئے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی دفعہ سترہ کی ذیلی دفعہ چار کے تحت شہریوں کی اراضی ایکوائری کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال کو جواز بنایا گیا ہے، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم روڈ، ڈگری کالج برائے خواتین نارووال، ڈسٹرکٹ ہسپتال بھوانہ سیالکوٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھی ہنگامی صورتحال کے جواز پر نوٹیفکیشنز جاری کر کے شہریوں کی جائیدادیں ایکوائر کی جا رہی ہیں، ان نوٹیفکیشنز میں ہنگامی صورتحال کی وضاحت نہیں کی گئی اور شہریوں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معقول معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.