بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے الزام میں مزید 2 افراد کو سزائے موت
منگل 2 فروری 2016 14:33
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) بنگلہ دیش میں قائم خصوصی ٹربیونل نے مزید دو افراد کو 1971ء کی جنگ میں قتل، اغوا اور دیگر جرائم کے الزام میں سزائے موت سنادی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو ڈھاکا میں پر ہجوم عدالتی کمرے میں تین ججوں نے عبیدالحق طاہر اور عطاالرحمن نونی کو نسل کشی اور دیگر جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی۔
دونوں مجرموں نے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔2010ء میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان سے علیحدگی کے لیے 1971ء میں لڑی گئی جنگ کے دوران مختلف جرائم کی سماعت کے لیے خصوصی ٹربیونل تشکیل دیا تھا جو اب تک مختلف سیاسی رہنماوٴں سمیت 25 افراد کو سزائے موت سنا چکا ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے مبینہ طور پر مقامی سہولت کاروں کے ساتھ مل کر تقریباً تیس لاکھ لوگوں کو ہلاک اور دو لاکھ خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.