6فروری کو حکومتی عوام دشمن پا لیسوں کیخلاف بھر پور احتجاج کر یں گے ،چوہدری محمدسرور
عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 16:42
لاہو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے 6فروری کو نجکاری اورحکومتی عوام دشمن پا لیسوں کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بھر پور احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ”شیر“غر یبوں کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کی پا لیسی پر گامزن ہے ‘تحر یک انصاف حکمرانوں کے عوام دشمنی پر مبنی ہاتھوں کو توڑ دیں گی ‘تحر یک انصاف حکومت کی پا لیسوں کے خلاف قومی اور پنجاب اسمبلی میں بھی شدیدمزاحمت کر رہی ہے ۔
اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسوں کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق چھ فروری کو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حکمرانوں کی نجکاری پالیسی عوام دشمنی پر مبنی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے بڑھ کر حکمرانوں کا راستہ روکیں اور ملک کو کسی بڑے بحران اور مہنگائی جیسے عذاب سے نجات دلا ئے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری سے اپنے لوگوں کو ”نوازنے “کی پالیسی پر گامزن ہے جس کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کیا جا ئیگا اور عمران خان ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہونیوالے لیڈر ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.