وائس آف پاکستان اسٹیل آفیسرز کی پی آئی اے ملازمین پرتشدد کی شدید مذمت
منگل 2 فروری 2016 22:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) وائس آف پاکستان اسٹیل آفیسرز کے صدر مرزا مقصود نے پی آئی اے کے نہتے،پُر امن مظاہرین پر بد ترین تشدد اور دو ملازمین کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعے و کئی ملازمین کو زخمی کرنے کے ذمہ داروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی جانب سے احتجاج شروع کرنے سے پہلے مذاکرات کی پیش کش کی تھی جسے حکومت نے نظر انداز کرکے ملازمین کیلئے احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑاتھا۔
حکومت نے لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ سے واضح کردیا تھا کہ وہ ہر قیمت پر پی آئی اے پر من مانی کرے گی ۔لازمی سروسز ایکٹ کا نٖفاذ محنت کشوں پرجبر مسلط کرنے کی پیش بندی تھی ۔جبکہ یہ ملازمین کا حق تھا کہ وہ اپنے ادارے کو بچانے کیلئے احتجاج کا راستہ اختیار کرتے اور ادارے کی نجکاری کے خلاف پُر امن جدوجہد کرتے۔(جاری ہے)
وہ یہ حق قانون و اخلاق کے دائرے میں ادا کررہے تھے لیکن حکومت نے امن پسند ملازمین پر تشدد کرکے اور دو ملازمین کو شہید کرکے تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے یہ جاری جمہوریت پر خود حکومت کی جانب سے حملہ ہے جس کی توقع ایک منتخب حکومت سے نہیں کی جاسکتی ۔
مرزا مقصود نے واضح کیا کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین اس مشکل گھڑی میں پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تشدد کرنے والوں کو فوری طور پر قانون کے شکنجہ میں لایا جائے اور لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کے فیصلے کو واپس لیا جائے ۔ پی آئی اے کی نجکاری واپس لی جائے اور ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
-
چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع ایک رشوت کے طور پر لے رہے ہیں، پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.