عراق میں فوجی ہیڈ کواٹر پر داعش کا خود کشحملہ، 18 اہلکار ہلاک،20 زخمی
فوجی ہیڈ کواٹر میں 3 خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن 2 کو موقع پر ماردیا گیا، عراقی فوجی ترجما
منگل 2 فروری 2016 22:32
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) عراق کے صوبہ الانبار کے دارالحکومت رمادی میں واقع فوجی ہیڈ کواٹر پرداعش کے خود کش حملے میں 18 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ انبار میں رمادی کے علاقے دور البو دہاب میں واقع آرمی ہیڈ کواٹر میں تین خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں آرمی کے ٹینکوں کی مدد سے روکنے کی کوشش کی اور کارروائی میں 2 بمبار مارے گئے جب کہ تیسرے نے خود کو فوجی ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عراقی عسکری ترجمان کے مطابق آرمی کے جوانوں نے 2 خود کش حملہ آوروں کو موقع پر ہی ماردیا جب کہ تیسرا حملہ آور ہیڈ کواٹر کے دروازے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جس نے ہیڈ کواٹر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں عراقی فوج نے ایک بڑے آپریشن کے بعد رمادی شہر کو شدت پسند تنظیم داعش سے آزاد کرایا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.