ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم”دل لگی‘کا ٹیزر جاری
بدھ 3 فروری 2016 12:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’دل لگی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں اداکار کسی رومیو سے کم نہیں لگ رہے۔فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی کامیاب جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات اس ڈرامے میں رومانوی کردار کرتے نظر آئیں گے۔ڈرامے کے پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ہمایوں کی پوری زندگی مہوش کے گرد گھومتی ہے تاہم مہوش کے دل میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
مہوش کا ٹیزر میں کہنا تھا ’تم سونے کے بھی بن کر آجاوٴ میں دل میں تمہیں جگہ نہیں دے سکتی۔اس ٹیزر میں مہوش پورے کالے لباس میں موجود ہیں جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی کی موت کا سوگ منا رہی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈرامے میں مہوش کب تک ہمایوں کے جذبات کو نظر انداز کرتی ہیں۔(جاری ہے)
ڈرامے کی تیاری ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاوٴس سکس سگما پلس نے کی جب کہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ سے شہرت پانے والے ندیم بیگ اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔
ہمایوں سعید ایک لمبے عرصے سے ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب تھے، اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری کی دو کامیاب فلموں ’بن روٴئے‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ہمایوں بہت جلد ڈاکٹر حسن وکاس رانا کی فلم ’یلغار‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.