فلسطینی شاعر کی سزائے موت 8 سال قید اور 800 کوڑوں میں تبدیل
بدھ 3 فروری 2016 12:22
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء)سعودی عرب کی ایک عدالت نے فلسطینی شاعر اشرف فیاض کی سزائے موت ختم کر دی ہے، ان پر اپنا مذہب چھوڑنے کا الزام ہے۔اشرف فیاض کے وکیل کے مطابق ان کی سزائے موت کو آٹھ سال قید اور 800 کوڑوں کی سزا میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔اشرف فیاض اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ایک اور شخص نے ان پر غلط الزامات عائد کیے تھے۔
ان کی سزائے موت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سینکڑوں ادیبوں، اداکاروں اور فنکاروں نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔اشرف فیاض کے وکیل عبدالرحمان الاہم نے کہا کہ جنوب مغربی شہر ابھا کی عدالت نے یہ فیصلہ بھی سنایا ہے کہ ان کے موکل کو سرکاری میڈیا پر اپنی شاعری سے لاتعلقی کا اظہار کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
وکیل کے مطابق ان کو 16 باریوں میں کوڑے مارے جائیں گے۔
اشرف فیاض کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ نئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اشرف فیاض کو اگست 2013 میں ایک سعودی شہری کی جانب سے لادینیت اور توہین آمیز خیالات کی تشہیر کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔انھیں اگلے ہی روز رہا کر دیا گیا تھا تاہم جنوری 2014 میں انھیں دین سے انحراف کے الزامات پر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ان پر یہ الزامات بظاہر ان کی شاعری کی کلیات ’انسٹرکشنز ود ان‘ سے متعلق ہیں جو 2008 میں شائع ہوئی تھی۔ناقدین کے خیال میں انھوں نے اپنی شاعری نے مذہب پر سوالات اٹھائے تھے اور لادینیت کو فروغ دیا تھا۔خیال رہے کہ 35 سالہ اشرف فیاض فلسطینی پناہ گزیں جوڑے کی اولاد ہیں اور وہ سعودی عرب میں پیدا ہوئے تھے، اور انھیں سعودی عرب کے عصری فنون کا عالمگیر سطح پر متعارف کروانے کا سہرا بھی دیا جاتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.