انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ : سری لنکن سپنر نے پاکستان کیخلاف دونوں ہاتھوں سے گیندیں کرڈالیں
ذیشان مہتاب بدھ 3 فروری 2016 16:19
ڈھاکہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار3 فروری- 2016ء)آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین آج کھیلے گئے میچ میں سری لنکن سپنر کمینڈو مینڈس نے دونوں ہاتھوں سے سپن باؤلنگ کرکے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کو بھی حیران کر دیا ۔
(جاری ہے)
بنگلہ دیش میں جاری آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران 17سالہ سری لنکن سپنر کمینڈو مینڈس نے پہلے رائٹ ہینڈڈ پاکستانی بلے باز کو لیفٹ آرم سپن گیندیں کیں تاہم حیران کن طور پر لیفٹ ہینڈ بلے باز کے سٹرائیک لیتے ہی انہو ں نے امپائر کو آگاہ کرکے آف سپن گیندیں کروا کر شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرزکو بھی حیران کردیا ۔
دائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے حنیف محمد اور گراہم گوچ بھی انٹر نیشنل کرکٹ میں بائیں ہاتھ سے چند گیندیں پھینک چکے ہیں تاہم اگر کمینڈو سری لنکا کی قومی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ باضابطہ طور پر دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹرہوں گے ۔مینڈس نے پاکستان کیخلاف میچ میں 4اوورز کیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.