ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارتی کمنٹیٹر کا سکواڈ پاکستان کے ٹیلنٹ کے موجودہ پول اور T20 ورلڈ کپ میں مضبوط پرفارم کرنے کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 اپریل 2024 12:08

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اپریل 2024ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس اور بازید خان کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی پاکستان کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا۔ بھارتی کمنٹیٹر نے کپتان بابراعظم، محمد رضوان سمیت نوجوان صائم ایوب، فخر زمان اور عثمان خان کو ٹاپ آرڈر میں جگہ دی ہے جب کہ مڈل آرڈر میں اعظم خان، آل راؤنڈرز میں افتخار احمد اور شاداب خان اور سپن آل رائونڈر کی حثیت سے عماد وسیم کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

بائولنگ میں ہرشا بھوگلے نے شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور نسیم شاہ کو شامل کیا جب کہ حارث رؤف اور زمان خان کو بھی انکے ہمراہ رکھا جب کہ سپن کیلئے ابرار احمد کے آپشن کو استعمال کیا۔ کمنٹیٹر نے کہا کہ پاکستان کا سکواڈ اس وقت بہت ہی ورسٹائل گروپ ہے اور ان کے پاس جونئیر اور سینئرز کے بہترین آپشن موجود ہیں، گرین ٹاپ ٹیموں کے طور پر ایونٹ میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

ہرشا بھوگلے کا 15 رکنی سکواڈ بابر اعظم (کپتان) محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شادا خان، عماد وسیم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، زمان خان پر مشتمل ہے۔