علامہ سبطین سبزواری کی پی آئی اے ملازمین پر تشدد کی مذمت، قومی اداروں کی بندر بانٹ کی پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ
جماعتی سیاست سے بالاترنجکاری پر اپوزیشن پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی اپنائے، صدر اسلامی تحریک پنجاب کی گفتگو
بدھ 3 فروری 2016 21:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) اسلامی تحریک پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری اورسیاسی سیل کے چیرمین میاں فرزند علی چھچھر نے پی آئی اے ملازمین پر بہیمانہ پولیس تشدد اور شہادتوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی اداروں کی بندر بانٹ سے حکمرانوں کی تجوریاں بھریں گی۔ ملک اور عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔حکومت اپنی ظالمانہ پالیسیوں کو واپس لیں، کرپشن بند کریں ۔
کہیں مزدور تحریک اقتدار کے خاتمے کا باعث نہ بن جائے۔ اسلامک ایمپلائز ویلفیر آرگنائزیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک مزدوروں کی نجکاری کے خلاف جاری تحریک میں ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منافع بخش اداروں کی فروخت حکمرانوں کے پرانے ہتھکنڈے ہیں۔(جاری ہے)
پہلے یونائیٹد بینک، حبیب بینک ، مسلم کمرشل اور دیگر بینکوں کی نجکاری میں بھی اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا۔
جبکہ پی ٹی سی ایل جس کمپنی کو فروخت کیا گیا، ان سے 800۔ ارب روپے ابھی تک وصول نہیں کئے جاسکے۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومتی وزرا اور خود وزیر اعظم نے پی آئی اے کے مسئلے پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہیں اشتعال انگیز بیانات نہیں دینے چاہیں تھے۔ پی آئی اے کو اس وقت لازمی سروس گروپ میں شامل کیا گیا جب ملازمین احتجاج کررہے تھے۔جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ عاقبت نااندیش وزرا نہیں چاہتے کہ میاں نواز شریف اپنی مدت اقتدار پوری کریں۔ پہلے بھی انہیں دوستوں نے ہی نقصان پہنچایا تھا۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ نجکاری کے مسئلے پر اپوزیشن پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بھی اپنائے، جماعتی سیاست سے بالاتر ہوکر فیصلے نہ کئے گئے تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.