ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف ٹیڈ کروز پر دھاندلی کا الزام لگا دیا
جمعرات 4 فروری 2016 12:04
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) امریکا کیصدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں شکست کھانے والے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف ٹیڈ کروز پر دھاندلی اور فراڈ کا الزام لگا دیا۔ آئیووا میں صدارتی امیدواروں کے چناوٴ کے پہلے مرحلے میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف ٹیڈ کروز سے ہار گئے۔
(جاری ہے)
اس ہار پر شرمندہ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کروز نے مہم کے دوران ووٹروں سے کہا کہ انکے ایک اور حریف بین کارسن انتخابات سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اس طرح وہ کامیاب ہوئے۔
ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ ووٹنگ کروائی جائے یا کروز کی جیت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ٹیڈ کروز نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار رِک سینٹورم نے ہار کے بعد دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سینیٹر رینڈ پال اور مائیک ہکابی کے بعد تیسرے امیدوار ہیں جو دستبردار ہو رہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.