ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد اعزاز انگلش پلیئرز کے نام
ٹاپ8 بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی
جمعرات 4 فروری 2016 18:50
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، ٹاپ آٹھ بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش بلے باز جارحانہ انداز میں دکھائی دیئے اور اس کے ابتدائی آٹھ کھلاڑیوں نے چھکے لگائے، یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ میچ میں کسی ٹیم کے پہلے آٹھ کھلاڑیوں نے چھکے لگائے ہوں۔
بٹلر نے 5، بین سٹوکس نے 3 جبکہ ایلکس ہیلز نے دو، جیسن روئے، جوروٹ، مورگن، معین علی اور کرس جورڈن نے ایک، ایک چھکا لگایا۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 399 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.