اورنج لائین کے متاثرہ کرایہ داروں کو حکومت پنجاب مالی امداد دے گی،تھر کے متاثرین کی امداد کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے صدیق الفارق
جمعرات 4 فروری 2016 19:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) متروکہ وقف املاک بور ڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاورق نے کہاہے کہ حکومت پنجاب اورنج لائن ٹرین کی زد میں آنے والے متروکہ وقف املاک بورڈ کے غریب کرایہ داروں کو 10لاکھ روپے فی خاندان امداد مہیا کرے گی، امداد کے سلسلے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، اس کے علاو ہ حکومت پنجاب متروکہ وقف املاک بورڈ کو اورنج لائین ٹرین میں استعمال ہونے والی بورڈ کی زمین اور عمارتوں کا مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ بھی ادا کرے گی۔
انہوں یہ نے بیان کل کی پریس کانفرنس کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی تصحیح کے لیے جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کو متروکہ وقف املاک بورڈ اورنج لائین ٹرین کے متاثر ین کو امداد دے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جہاں تک ڈی ایچ ا ے کامعاملہ ہے اس سلسلہ میں مرکزی وزارت قانون نے ڈی ایچ اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ترقیاتی اخراجات ادا کرنے سے منع کیا ہے ۔
البتہ کچھ وضاحتوں کے لیے ہو سکتا ہے سپرم کورٹ سے رجوع کرنا پڑے ۔اپنے بیان میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری ،جانکی دیوی میٹرنٹی ہسپتال کے معاملات کا جائزہ لے رہا ہے اور فی الحال اس بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اس وقت انکی موجودہ پوزیشن بحال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھر پاکر کے متاثرہ بچوں کی امداد کے لیے بورڈ نے دو رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو اگلے دس دن میں دورہ کرے گی اور متاثرین سے ملاقات کرنے کے بعد امداد کے طریقہ کا ر وغیرہ کے بارے میں بورڈ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.