عمران خان میٹرو ٹرین پر تنقید کرکے سیاسی ناکامیوں کا بدلہ لینا چاہتے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت
ملک وقوم کی تعمیر، نعرے بازی اورکھیل تماشوں سے نہیں ہوتی اسکے لئے کام کرنا پڑتاہے، عمران خان سنجیدہ سیاست کا طرز فکر اختیار کریں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے نقادبھی اس کی افادیت کے قائل ہو کر خیبرپختونخوا میں میٹرو بس چلانا چاہتے ہیں‘ سید زعیم حسین قادری کاتبصرہ
جمعرات 4 فروری 2016 21:41
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کی اورنج لائن میٹرو پراجیکٹ پر تنقید عوام دشمنی کے مترادف ہے،ملک وقوم کی تعمیر، نعرے بازی اورکھیل تماشوں سے نہیں ہوتی۔اس کے لئے کام کرنا پڑتاہے۔سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہانعرے بازی اورالزام تراشی کی بجائے عمران خان سنجیدہ سیاست کا طرز فکر اختیار کریں۔
جھوٹے الزامات کی تکرار سے عوام اکتا چکے ہیں۔باشعور عوام تحریک انصاف کے طرز سیاست کو ناپسند کرتے ہیں۔ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والے مخالفین کو پہلے بھی شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملا۔اب بھی عوام کی ترقی کے دشمن مایوس ہوں گے۔سید زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری پاکستان سے غربت کا خاتمہ اور عوام کی ترقی نہیں چاہتے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.