انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کو فکسنگ سے پاک کرنے کیلئے اینٹی کرپشن نگران گروپ قائم کردیا
جمعہ 5 فروری 2016 12:35
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کو فکسنگ سے پاک کرنے کیلئے اینٹی کرپشن نگران گروپ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں بورڈ کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینگن نے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ کے ساتھ اینٹیگریٹی ورکنگ پارٹی کی سفارشات بھی پیش کیں جس کے بعد ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایک اینٹی کرپشن نگران گروپ قائم کردیا گیا۔
ایگزیکٹیو کمیٹی چیئرمین، سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ ‘قانونی ماہر لوئیس ویسٹن ‘خود مختار اینٹی کرپشن ایڈوائزر جان ایبٹ شامل ہیں ‘ اے سی ایس یو کے چیئرمین رونی فلینگن اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی بطور ممبران اس گروپ کا حصہ ہوں گے۔(جاری ہے)
گروپ ممبران سال میں ایک مرتبہ مل کر اینٹی کرپشن پالیسی ‘ اس کے اثرات اور نتائج کا جائزہ لینے کے ساتھ کھیل کوفکسنگ کی برائی سے پاک کرنے کے لیے مشورے بھی دیں گے ‘آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں 8 مارچ سے 3 اپریل تک بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی تیاریوں پر اطمینان ظاہر کرنے کے ساتھ آپریشنل بجٹ میں اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اس موقع پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ شیڈولنگ اور اسٹرکچر کا بھی جائزہ لینے کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹوئنٹی 20 لیگز کی بہتات کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کو سب سے مقدم رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.