کرنل قذافی کی موت سے قبل ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 14:24
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء): کرنل معمر قذافی کی ایک نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے منظرعام پر آئی یہ ویڈیو معمر قذافی کے قتل سے کچھ دیر قبل بنائی گئی تھی جس میں قذافی خون میں لت پت لیبیا کے باغیوں کے ایک ہجوم سے گھُرے ہوئے ہیں اور ایک گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے اپنی زندگی کی بھیک مانگ رہےہیں، ویڈیو میں معمر قذافی کے چہرے پر خوف عیاں ہے۔
زندگی کی بھیک کے جواب میں باغیوں کی جانب سے ویڈیو میں انہیں کہا گیا کہ وہ اسی کے قابل ہیں۔یاد رہے کہ لیبیا پر غدّاروں کے قبضے کے بعد کرنل معمر قذافی اپنے وفاداروں کے ساتھ فرار ہو گئے تھے جس کے بعد بالآخر قذافی کو ایک پانی کے نکاس والے پائپ سے ڈھونڈ کر نکالا گیا تھا۔ زندگی کی بھیک مانگتے قذافی کی یہ ویڈیو ایمن النامی نامی ایک شخص نے اکتوبر 2011 کو بنائی تھی جس کو بعد میں ایک خبر رساں ادارے نے ڈھونڈ نکالا تھا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.