باصلاحیت نوجوانوں نے اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کر دیا وہ ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں‘ ندیم
ہفتہ 6 فروری 2016 12:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی موجودہ ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ، ملک کے باصلاحیت نوجوانوں نے اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے بحران نے ان تمام لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا جنہوں نے اپنی زندگی فلم انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لیے وقف کردی تھی لیکن نا امید نہیں تھے کیونکہ اس قسم کے حالات ہر شعبہ میں آتے ہیں ۔
ندیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا مشکل دور بھی گزر گیا،نئی سوچ اور نئے جذبہ نے فلم انڈسٹری میں تبدیلی کے لیے جس جدو جہد کا آغاز کیا اس کے نتائج آج بہت اچھے انداز میں ہمارے سامنے ہیں۔ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں نے اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کردیا کہ وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں بننے والی فلموں نے نہ صرف ملک میں بلکہ غیر ممالک میں شاندار کامیابی حاصل کی اور آج ہم دنیا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.