خواتین کی عزت کریں انکے لباس کی نہیں ‘ ودیا بالن
ہفتہ 6 فروری 2016 12:52
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے کے مردوں کو چاہیے وہ خواتین کے لباس کی نہیں بلکہ ان کی عزت کریں۔اداکارہ نے یوتھ فار یونٹی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب معاشرے کے مردوں کو اپنے رویے میں تبدیلی لانی چاہیے۔
(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ معاشرے کے افراد کو خواتین کے لباس پر تنقید ترک کر دینی چاہیے اور لڑکیوں کو انکی مرضی و منشاء کے مطابق کپڑوں کا انتخاب کرنے دینا چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف فلمی ہیروئن کی بات نہیں کر رہی ہیں بلکہ وہ عام لڑکیوں کی بات کر رہی ہیں۔ ودیا بالن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سجنا سنورنا اور اپنی مرضی کے مطابق لباس پہننا ہر عورت کا حق ہے اسے ایسا کرنے سے روکنا کسی کا کوئی حق نہیں ہے۔ واضح رہے اداکارہ فنی سفر کے دوران بیشتر خواتین کی زندگی پر مبنی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.