ڈیل کا پاکستان میں خصوصی سروسز شروع کرنے کا اعلان
پروسپورٹ سروسز کے ذریعے خرابی کے دورانئے میں کمی اور سسٹمز کی کارکردگی بہتر ہوگی
ہفتہ 6 فروری 2016 17:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) عالمی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل نے پاکستان میں کمرشل کسٹمرز اور عام صارفین کیلئے ڈیل پروسپورٹ کی دستیابی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ دونوں طرح کے صارفین کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برقرار ی اور بہترین کارکردگی میں معاون ہوگی جس سے تکنیکی تعاون میں وقت کم خرچ ہو گا اور ملک کے ابھرتے ہوئے کاروباری ماحول میں جدت اختیار کرنے کے لئے زیادہ توجہ دی جاسکے گی ۔
پروسپورٹ سروسز کے پورٹ فولیو کی اہم خصوصیات اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ ڈیل سپورٹ تک رسائی فراہم کرکے صارفین اپنی شرائط اور سہولت کے مطابق اپنا کام منفرد بنا سکیں گے ۔ کمرشل کسٹمرز اور عام صارفین اپنی مطلوبہ جگہ اور سہولیاتی مراکز سے ملنے والی پروسپورٹ وارنٹی سے مستفید ہوسکیں گے۔(جاری ہے)
اس کے ذریعے یا تو وہ اپنے ڈیل کے سسٹمز متعین کردہ ریپیئر سینٹر پر چھوڑ دیں یا فیلڈ سپورٹ انجینئر مسئلے کے حل کے لئے آپ کی مطلوبہ جگہ دورہ کرلے۔
اس کے علاوہ اس خطے میں پروسپورٹ اپنے پرسنل کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس کے لئے انجینئرز کی براہ راست رسائی فراہم کرتے ہیں اور اس طرح یہ سافٹ ویئر و ہارڈ ویئر کے مسائل کے حل کے لئے واحد ذریعہ بن جاتے ہیں۔ ڈیل ساؤتھ ایشیا ڈیولپنگ مارکیٹس کے جنرل منیجر میر سعادت علی نے بتایا، "جس طرح ہم پھیلی ہوئی افرادی قوت میں اضافے کا مشاہدہ کررہے ہیں، اسی طرح ان ڈیوائسز کو چلانا اور اس کی کارکردگی برقرار رکھنا زیادہ چیلنجنگ بن رہا ہے۔ اسی طرح روز بروز ٹیکنالوجی پر بڑھتے انحصار کے باعث صحیح سمت میں تعاون کی زیادہ ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔ ڈیل مارکیٹ میں صارفین کی ضروریات کو سمجھنے کے لئے سرگرم رہی ہے اور ڈیل پروسپورٹ متعارف ہونے سے ہمارے صارفین کارکردگی برقرار رکھنے کے ساتھ خرابی کے دورانئے میں زیادہ سے زیادہ کمی لاسکیں گے ۔ "تیسرے فریق سے باہمی مدد و تعاون ، ہائپروائزر اور او ایس سپورٹ کے اضافی فائدے سے ڈیل کے کاروباری صارفین ان تمام خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ ڈیل پروسپورٹ اپنے صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ کسی بھی اہم کام کے دوران سسٹم کی بندش کے دورانئے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بوقت ضرورت اور ہنگامی صورتحال کے مطابق اسے اپ گریڈ کردے۔ صارفین حساس نوعیت کا ڈیٹا بھی کنٹرول کرسکیں گے۔ وہ اپنی ہارڈ ڈرائیو کی تبدیلی کے بعد اپنے ڈیٹا کی موجودگی کو یقینی بناسکیں گے۔ اس کے علاوہ وہ بیٹری سے متعلق اضافی خدمات کی بدولت بیٹری کی تبدیلی کے انتظار کی جھنجھٹ سے بھی بچ جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.