(ن) لیگ خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے‘پی آئی اے کی نجکاری انکی سیاست موت ثابت ہوگی ‘ (ن) لیگ عوام دشمن پا لیسوں سے باز نہ آئی تو تحر یک انصاف کے پاس دوبارہ سڑکوں پر آنے کے سواکوئی آپشن نہیں ہو گا موجودہ حالات میں (ن) لیگ حکومت کا آئینی مدت پوری کر نا ملک کیلئے مستقبل کیلئے خطر ناک ہوگا
تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزرچوہدری سرور کی اپنے اعزاز میں ڈیفنس میں دیئے ظہرانہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
اتوار 7 فروری 2016 17:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزرچوہدری محمدسرور نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام دشمن پالیسوں سے باز آجائے ورنہ تحر یک انصاف عوامی طاقت سے (ن) لیگ کی حکومت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیگی ‘ موجودہ حالات میں (ن) لیگ حکومت کا آئینی مدت پوری کر نا ملک کیلئے مستقبل کیلئے خطر ناک ہوگا ‘ (ن) لیگ خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے‘پی آئی اے کی نجکاری جیسے حکومتی اقدامات انکی سیاست موت ثابت ہوں گے ۔
وہ اتوار کے روز اپنے اعزاز میں ڈیفنس میں دیئے جانیوالے ظہرانہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘رکن پنجاب اسمبلی مراد راس ‘میاں اسلم اقبال اور ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عوامی طاقت ہے ہم جب چاہے ملک میں احتجاجی تحر یک شروع کر سکتے ہیں ہمیں عوام کے سوا کسی سہارے کی ضرورت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت مر کز اور پنجاب میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور انکی پا لیساں ملک میں کر پشن ’لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پیدا کر رہی ہے جسکی وجہ عوام حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عوام کی طاقت ہے اور موجودہ نااہل حکمرانوں کے خلاف جب چاہے احتجاجی تحر یک چلا کر انکو اقتدار کے ایوان سے ہمیشہ کیلئے باہر نکال دیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اڑھائی سالوں کے دوران اس ملک اورقوم کا جو حشر کیا ہے ان حالات میں انکا آئینی مد ت پوری کر نا ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام دشمن پا لیسوں سے باز نہ آئی تو تحر یک انصاف کے پاس دوبارہ سڑکوں پر آنے کے سواکوئی آپشن نہیں ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.