پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چار لاپتہ اراکین کو نامعلوم افراد نے چھوڑ دیا
پیر 8 فروری 2016 14:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے 4 لاپتہ اراکین کو نامعلوم افراد نے شہر کے مختلف حصوں میں چھوڑ دیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما اور پیپلز یونٹی (پی یو ) کے صدر ہدایت اللہ خان ‘پی یو کے نائب صدر ضمیر چانڈیو، سیف اللہ اور منصور ڈھلوان 2 فروری کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب قومی ایئر لائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما ہدایت اللہ نے بتایا کہ انہیں 6 روز تک آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر رکھا گیا، 'ہم نہیں جانتے کہ وہ کون سے ادارے کے لوگ تھے۔
انھوں نے بتایا کہ اس دوران اْن کا گھروں سے کوئی رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی ان پر کسی قسم کا جسمانی تشدد کیا گیا۔(جاری ہے)
جے اے سی کے ترجمان نصر اللہ خان نے تصدیق کی کہ ملازمین کو رہا کردیا گیا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ انھیں کس نے حراست میں لیا تھا ملازمین کی واپسی کے بعد جے اے سی ترجمان نصر اللہ خان نے بتایا کہ پی آئی اے ملازمین مطالبات منظور نہ ہونے تک ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس کے باہر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث گذشتہ 6 روز سے بند فلائٹ سروس اتوار کو بحال ہونا شروع ہوئی ۔پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوا ہے اور بعض ملازمین کام پر دوبارہ آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو سے تین روز میں سعودی عرب سے تمام عمرہ زائرین کو واپس لایا جائے گا.دوسری جانب پی آئی اے ملازمین نے طیاروں کی پرواز کے سلسلے میں مناسب سیفٹی پروٹوکول پر عملدرآمد نہ کیے جانے کے حوالے سے انتظامیہ کو خبردار کردیا پی آئی اے انجینئرز نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ طیارے کے مینٹی نینس پروٹوکول کو یقینی بنائے بغیر فلائٹ آپریشن کا آغاز سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔دی سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینیئرز آف پاکستان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ انجینئرز کو آئی سی اے اواور پی سی اے اے کے قواعد و ضوابط کے مطابق لازمی شرائط کی تکمیل کے بغیر طیارے اڑانے پر مجبور کر رہی ہے جس سے مسافروں اور خود طیارے کی یفٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ایک پی آئی اے انجینئر نے بتایا کہ وہ معاملے کو آئی سی اے او اور دیگر ریگولیٹری باڈیز کے سامنے اٹھائیں گے۔اس سلسلے میں جب پی آئی اے لاہور کے ترجمان اطہر اعوان سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ طیارے کو پرواز کے قابل قرار دینے کیلئے کچھ انجینئرز سمیت گراوٴنڈ اسٹاف ضرروی ہوتا ہے اور پی آئی اے مسافروں اور عملے کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کا رِسک نہیں لے سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: مارخور کے تحفظ کے عالمی دن پر علاقائی تعاون پر زور
-
وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، جمام کمال
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
-
کل رات کو ہم سب نے دیکھا کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے،بیرسٹرگوہر
-
عامر لیاقت کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
سی ڈی اے نے نوٹسز جاری کرنے کے بعد انسداد تجاوزات کی کارروائی کی،اعظم نذیر تارڑ
-
ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیر اعظم، ایس آئی ایف سی، آرمی چیف کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں، عطا تارڑ
-
مار خور ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
-
حکومت پنجاب کی ہدایت پر نان ،وروٹی کی نئی قیمتوں کا سرکاری نرخ نامہ جاری،100 گرام روٹی14 روپے نان20 روپے میں فروخت ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، بیرونی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، جام کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.