عامر لیاقت کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب

جمعہ 24 مئی 2024 17:19

عامر لیاقت کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او برگیڈ ،ایس ایس پی کمپلین سیل و دیگر سے جواب طلب کرلیا.سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

پولیس نے معاملے کو ذاتی اور ملکیت کا تنازعہ قرار دے دیا۔پولیس نے رپورٹ میں بتایا کہ فریقین کے درمیان جائیداد کی ملکیت کا تنازعہ ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے تسلیم کیا نہ اس نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اور بچوں کو جائیداد ہتھیانے نہیں دی۔پولیس نے رپورٹ میں کہا کہ جائیداد کا تنازعہ دیوانی نوعیت کا ہے۔درخواست گزار دانیہ شاہ نے بھی بیان دیا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔سیشن کورٹ نے مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔عدالت نے پولیس رپورٹ درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر ایس ایچ او،بیریگیڈ،ایس ایس پی کمپلینٹ سیل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ۔