آسٹریلیا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر برینڈن میکولم نے اپنا آخری میچ ، سیریز یادگار بنادی
پیر 8 فروری 2016 15:56
ہیملٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) تین ون ڈے میچز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کیوی کپتان برینڈن میکولم نے اپنا الوداعی میچ اور سیریز یادگار بنا لی ۔ ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور 55 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے 44 رنز بنا کر نمائاں بلے باز رہے ، مچل مارش نے 41، جارج بیلی نے 33 اور سٹیو سمتھ نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 جبکہ کورے اینڈرسن اور اش سوڈھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ایڈم ملنے اور ڈگ بریسویل کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی ۔ قبل ازیں آسڑیلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کولم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، 10 ویں اوور میں میکولم 27 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، گپٹل نے بھی 59 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گرانٹ ایلیٹ نے 50 اور کورے اینڈرسن نے 27 رنز بنائے ، کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے 18، 18 رنز کی اننگز کھیلیں اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.