یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں "انسانی حقوق سے متعلق شعور اور حساسیت" کے موضوع پر سیمینار کلمنعقد ہوگا

منگل 9 فروری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان کے اشتراک سے "انسانی حقوق سے متعلق شعور اور حساسیت" کے موضوع پر سیمینار مورخہ11فروری بروز جمعرات صبح ساڑھے نو بجے ٹاؤن شپ کیمپس میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم سیمینار کی صدارت کریں گے جبکہ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ذوالفقار علی،ریجنل ڈائریکٹر ہیومن ریسورس لبنی منصور اور ڈین سکول آف کمیونیکیشن اینڈمیڈیاسٹڈیز یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ بطور مہمان سپیکر شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :