خیبر پختون خواہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے عوامی مشکلات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، زاہد خان
منگل 9 فروری 2016 16:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے صوبہ خیبر پختون خواہ میں ہڑتالی ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو پی ٹی آئی کا دورہ معیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دور وز قبل بلوچستان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کی مخالفت کی ا ور اگلے روز صوبہ خیبر پختون خواہ میں ہسپتالوں کے عملے کیلئے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کر دیا گیا۔
زاہد خان نے مزید کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے عوام کی مشکلات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔غریب مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج نہیں کرا سکتے۔بڑے سرکاری ہسپتالوں سے غریبوں کے علاج کی سستی سہولت چھین کر صحت کو بھی ٹھیکیداری نظام پر دینے سے پی ٹی آئی کی تبدیلی کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔(جاری ہے)
زاہد خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں ہر گھر دہشت گردی سے متاثرہوا ہے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے سستی صحت کی سرکاری سہولت واپس لینا عوام دشمنی ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں آئی ڈی پیز کے ساتھ بھی ذیادتی اور ظلم ہے ۔ صوبہ خیبر پختون خواہ کے ڈاکٹروں کے جائز مطالبات اور مریضوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے اے این پی عوامی طبقات کے ساتھ ہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.