سی ڈی اے کی نااہلی ، پاک سیکرٹریٹ کے درجنوں گٹرز ابلنے لگے،غلاظت زدہ پانی سیکرٹریٹ کی راہداریوں میں رواں دواں
متعدد گٹرز کے ڈھکن چوری ،حساس ترین علاقے سے ڈھکن غائب ہونا بھی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا
منگل 9 فروری 2016 20:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) سی ڈی اے کی نااہلی کے باعث پاک سیکرٹریٹ کے درجنوں گٹرز گندگی سے اٹ جانے کے بعد ابلنے لگے ہیں،غلاظت زدہ پانی سیکرٹریٹ کی راہداریوں میں رواں دواں ہوگیا،متعدد گٹرز کے ڈھکن چرا لئے گئے،حساس ترین علاقے سے ڈھکن غائب ہونا بھی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔تفصیل کے مطابق پاک سیکرٹریٹ میں موجود درجنوں وزارتوں کی عمارات سی ڈی اے کی سستی و نااہلی کے باعث بدبو اور غلاظت سے اٹی ہوئی سڑکوں کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہیں۔
سیکرٹریٹ علاقہ جو کہ ایک اندازہ کے مطابق65کنال پر محیط ہے،اس میں بچھی گٹر لائن کو صاف کئے ہوئے کئی سال گزر گئے تو اب وہ گندگی سے بھرنے کے باعث غلاظت شدہ پانی سے ابل پڑے ہیں۔گٹروں سے کند اور بدبو دار پانی ابلنے سے سی بی ڈی اے اور ایف بلاک کی عمارت گندے پانی کے درمیان پھنس گئی ہیں۔(جاری ہے)
آن لائن نے حقائق جاننے کیلئے متعدد وزارتوں میں جانے والے شہریوں،محمد افضل،سلطان اور عمرگل سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ گندے پانی کی وجہ سے انکے کپڑے پاک نہیں رہتے جس کے باعث وہ نماز تک کا فریضہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
دوسری جانب درجنوں مین ہول اور گٹرز کے لوہے کے بھاری ڈھکن چرا لئے گئے ہیں جو کسی وقت ایک بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں۔حساس ترین علاقے پاک سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر نہ صرف ایس پی کی زیر قیادت سیکورٹی عملہ تعینات ہے بلکہ پورے احاطہ میں بھی سخت ترین سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ڈھکن چوری ہونے کے معاملہ پر حساس ترین علاقہ کی سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان پیدا ہوگئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.