مغربی کلچر کی بجائے اسلامی ثقافت کو فروغ دیا جائے،ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی
منگل 9 فروری 2016 22:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) جامع مسجد مدنی D-13اسلام آبادمیں امام الانبیاء وامام اولیاء کانفرنس ،اسلام آبادعلماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کی زیر صدارت ومولانا راشد محمد جلالی خطیب جامع مسجد ھذاٰکی زیر نگرانی منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر کی معزز شخصیات نے بھر پور شرکت کی ،خصوصی خطاب علامہ پیر صاحبزادہ محمد ابوبکر چشتی (راولپنڈی) نے کیا جبکہ انجمن جلالیہ رضویہ ضلع اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم جلالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،ڈاکٹر محمد اسلم جلالی کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے عربی ادب میں پی۔
ایچ ۔ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر مسجد انتظامیہ کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہاکہ قرون اولیٰ کی بانسبت ہمارا رشتہ حضور ؐسے کمزور پڑتا جا رہاہے ،اُ ن کے دلوں میں ہماری نسبت زیادہ محبت رسول ؐتھی ،جس کی وجہ سے وہ پوری دنیا پر غالب تھے،قیصر وکسریٰ کے بادشاہ بھی ان کے نام اور کردار سے مرغوب تھے اور کہاکہ آج مسلم امہ ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہے ،ان حالات میں اتباع سنت اور جذبہ محبت رسول ؐکو فروغ دے کر ہی امت مسلمہ عظمت رفتہ کی بحالی کو ممکن بنا سکتی ہے ،مزید کہاکہ مسلم قوم مغربی کلچرکی بجائے اسلامی ثقافت وتمدن کو فروغ دے ،آج ہمیں ویلنٹائن ڈئے اور دوسرے تہواروں کی بانسبت میلادالنبی ؐکو زیادہ جوش وخروش سے منانا چاہیے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.