سٹیو وا سے زیادہ خودغرض کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیلا:شین وارن
بدھ 10 فروری 2016 11:10
سڈنی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) عظیم آسٹریلین کرکٹر شین وارن نے سابق کپتان سٹیو وا کو خودغرض کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج تک سٹیو وا سے زیادہ خودغرض کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیلے۔آسٹریلین کرکٹ کے دونوں عظیم کھلاڑیوں کے درمیان ایک عرصے سے چپقلش جاری ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔دونوں کے تعلقات میں تناوٴ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 1999 ء میں آسٹریلیا کے دورہ ویسٹ انڈیز کے موقع پر سٹیو وا نے وارن کو ٹیسٹ میچ کیلیے ٹیم سے باہر کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ متعدد وجوہات ہیں جن کی وجہ سے میں سٹیو وا کو پسند نہیں کرتا کیونکہ وہ میں آج تک ان سے زیادہ خود غرض کھلاڑی کیساتھ نہیں کھیلا۔کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین لیگ سپنر نے کہا کہ جس طرح سٹیو وا نے مجھے میرے ٹیم سے اخراج کی اطلاع دی، وہ مجھے اب بھی یاد ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وا کی ایک چیز جس نے مجھے واقعی سب سے زیادہ غصہ دلایا وہ دورہ ویسٹ انڈیز کے موقع پر ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کرنا تھا۔
ہمیں ٹرافی جیتنے کیلئے وہ ٹیسٹ ہر حال میں جیتنا تھا۔یاد رہے کہ اس وقت کپتان سٹیو وا، نائب کپتان شین وارن اور جیف مارش ٹیم کا انتخاب کرتے تھے۔وارن نے بتایا کہ ہم ٹیم کے انتخاب کے لیے بیٹھے، میں نے اچھی باوٴلنگ نہیں کی تھی، ہمیں شکست ہوئی، برائن لارا نے غیریقینی بیٹنگ کی لیکن میں محسوس کرتا تھا کہ مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا، وہ اس لیے کہ میں نے اچھی باوٴلنگ نہیں کی تھی جو میری غلطی تھی۔جب ہم ٹیم کے انتخاب کیلئے میز پر بیٹھے اور کہا کہ اوکے، سب کا کیا خیال ہے؟ سٹیو وا نے کہا کہ تم نہیں کھیل رہے۔شین وارن نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا کیا؟ تم کیا سمجھتے ہو کہ پھر ٹیم کیا ہو گی اور بہت کچھ، لیکن سٹیو وا نے کہا نہیں، میں اس ٹیم کا کپتان ہوں۔ تم نہیں کھیل رہے۔میں اس سے بہت مایوس ہوا۔سابق عظیم لیگ سپنر نے کہا کہ میں کئی وجوہات کے سبب سٹیو وا کو پسند نہیں کرتا لیکن اصل وجہ یہ ہے۔واضح رہے کہ ایک موقع پر سٹیو وا نے تسلیم کیا تھا کہ اس فیصلے کی وجہ سے وہ ایک بہترین دوست سے محروم ہو گئے لیکن اپنی کتاب میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے انہیں ایک بہتر کپتان بننے میں مدد ملی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.