سینیٹر نزہت صادق سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات
پاکستان کی قیادت میں خواتین کے کردار اور خواتین کی بڑھتی نمائندگی کے معاشی اثرات پر بات چیت
بدھ 10 فروری 2016 21:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر نزہت صادق سے آسٹریلین ہائی کمشنر مس مارگریٹ اینی ایڈم سن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے بلاک سی میں بدھ کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان کی قیادت میں خواتین کے کردار اور خواتین کی بڑھتی نمائندگی کے معاشی اثرات پر بات چیت ہوئی ۔
(جاری ہے)
مختلف شعبوں میں پاکستانی خواتین کے کام پر بات کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر نے پاکستان کی پہلی فائٹر پائلٹ عائشہ فاروق ،ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کلائیمبرثمینہ بیگ اور ایوارڈ یافتہ ڈاکومنٹری بنانے والی شرمین عبید چنائے کے کام کو سراہا ۔
سینیٹر نزہت صادق نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں سیاست ، اسمبلیوں اور لوکل باڈیز میں بھی خواتین کی نمائندگی بڑھے گی ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے دونوں اطراف سے اتفاق کیا گیا کہ پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں اور جنگ ابھی بھی جاری ہے ۔اقتصادی راہداری کے نتیجے میں خطے کی ترقی کے امکانات پر بھی بات ہوئی اور علاقے میں پر امن حالات کو راہداری کی کامیابی کیلئے اہم قرار دیا گیا ۔ملاقات میں افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کی اہمیت بھی زیر بحث آئیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.